ملکی قرضوں کا نیا ریکارڈ،مجموعی بوجھ44ہزار801ارب ہونا تشویشناک ہے‘راجہ عدیل
قرضوں کی ادائیگی کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ،عوام متاثر ہورہے ہیں‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج
جمعرات 12 نومبر 2020 13:10
(جاری ہے)
راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ فسکل ریسپانسیبلٹی اینڈ ڈیبٹ لمیٹیشن ایکٹ2005 کے مطابق پاکستان کا جی ڈی پی کے لحاظ سے قرضہ 60فیصد ہونا چاہیے لیکن پاکستان اس کی حد سے بہت آگے جاچکا ہے اور اس وقت پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے لحاظ سے 98.3فیصد ہوگئے ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل قرضوں کا بوجھ29ہزار 879ار ب تھا جو موجودہ حکومت کے دو سال میں44ہزار801ارب ہوگیا ۔بھاری قرضوں کے عوض آئی ایم ایف معاہدے کے تحت روپے کی قدر میں کمی سے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی ترقی متاثر ہورہی ہے اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیاء پر اثر پڑا، افراط زر 13فیصد سے زائد ہوچکاہے ملکی معاشی شرح نمو 9سال کی کم ترین سطح پر ہے انہوںنے کہاکہ حکومت ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگ میں کمی کرے تاکہ بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.