وزارت صحت نے مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا

تمام سکولز اور کالجز میں کیسز کے قریبی روابط میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کرنے کی بھی ہدایت

جمعرات 12 نومبر 2020 13:37

وزارت صحت نے مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) وزارت صحت نے مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا ،وزارت صحت کی جانب سے 2 کالجز اور 4 سکولز سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ کمپیس کو 4 کورونا کیسز سامنے آنے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز نیلور کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز لکھوال کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی ٹین ون کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جی سیون تھری کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،بینچ مارک سکول سسٹم پی ڈبلیو ڈی کیمپس کو بھی دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،تمام سکولز اور کالجز میں کیسز کے قریبی روابط میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :