امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر جماعتِ اسلامی صوا بی کااظہار تعزیت

اتوار 15 نومبر 2020 18:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر جماعتِ اسلامی صوابی نے اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحومہ کی جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لئے دعا اور غم میں امیر جماعت اسلامی کے ساتھ شریک ہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی والدہ کی وفات پر جماعتِ اسلامی صوابی کے امیر میاں افتخار الدین،پولیٹیکل ایگزیکٹو کونسل کے صدر سعید زادہ یوسفزئی،جنرل سیکرٹری سہیل احمد بابر،واجد علی شاہ یوتھ صدر عماد الدین یوسفزئی،سابقہ ناظم عبدالسلام ایڈوکیٹ پی کے 44 کے صدر اقبا ل زادہ اور امیر محمد علی خان نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔

کہ ان کی والدہ کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔اور ہم غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ پسماندہ گان کو صبر جمیل دیں۔اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔