پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
میں لاہور میں پائے کھائوں گا: جنوبی افریقی آل رائونڈر
ذیشان مہتاب منگل 17 نومبر 2020 15:35
(جاری ہے)
ایونٹ کا دوسر ایلیمنٹر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا، جہاں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اب کراچی کنگز کیخلاف فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں ڈیوڈ ویسا کا کہنا تھا کہ ’’میں لاہور میں پائے کھائوں گا‘‘۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دنیا بھر میں براہ راست نشر کیاجائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے کروڑوں مداح اس فائنل کو براہ راست دیکھیں گے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم نے کوالیفائر میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی تاہم میچ کا اختتام بہتر نہ کرسکے، اسکواڈ میں تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ہم فائنل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ عماد وسیم نے کہا کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد سی شخصیت تھے، ہم یہ ٹرافی جیت کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے اسکواڈ پر فائنل کا کوئی اضافی دباؤ نہیں، ہمارے لیے یہ بالکل ایک نئے میچ کی طرح ہے، کوشش کریں گے کہ یہاں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ سہیل اختر نے کہا ہے کہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، ہم پانچ سال سے اس دن کے لیے محنت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال لاہور قلندرز کی کارکردگی میں ایک تسلسل ہے، ہم فائنل میں بھی شاندار کھیل پیش کریں گے۔ سہیل اختر نے کہا کہ ہمارے فینز نے مسلسل پانچ سال ہمیں اسپورٹ کیا اب ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی اٹھا کر انہیں بہترین تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے خلاف برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جہاں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی۔ اس دوران تین میچوں میں فتح حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے دونوں ٹیموں میں برابر ہونے والا ایک میچ سپر اوور پر بھی جیتا تھا۔ اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، جہاں لاہور میں لاہور قلندرزاور پھر کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کامیابی حاصل کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.