سینیٹر سراج الحق سے صدر ڈاکٹر عارف علوی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت اہم شخصیات کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 19 نومبر 2020 20:53

سینیٹر سراج الحق سے صدر ڈاکٹر عارف علوی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے صدر پاکستان عارف علوی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر راجہ ظفر الحق ،سینٹر رحمان ملک، پیر سید مہر فرید الحق مہر گیلانی درگاہ عالیہ گولڑہ شریف ،سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق غنی ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سمیت سیاسی و سماجی اور صحافت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مغفرت کیلئے دعاکی ہے ۔

(جاری ہے)

علامہ ناصر شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی، آذر بائی جان اور فلسطین کے سفیروں اور ایران کے سیکرٹری ایمبیسی ،سینئر صحافی نواز رضا، علی شیر، زاہد مشوانی آے آر وائی نیوز ودیگر شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ،دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مرحومہ کیلئے درجات کی بلندی اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔