جامعہ اردو، بی اے،بی کام ،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

جمعہ 20 نومبر 2020 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق بی اے،بی کام ،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان (سندمعادلہ) پرائیویٹ رجسٹریشن برائے سال2020 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں500روپے لیٹ کے ساتھ 23نومبر سی25نومبر 2020 تک تو سیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائیٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن پُر کرکے ڈائون لوڈ کریں اور رجسٹریشن فیس 5,500/-روپے کا پے آرڈر بنام ناظم ا متحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں اور بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔