سندھ رینجرز کی جانب سے بھینس کالونی نمبر 5اور سموں گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام

ہفتہ 21 نومبر 2020 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے بھینس کالونی نمبر 5اور سموں گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل فزیشن ،میڈیکل اسپیشلسٹ ،بچوں کے اسپیشلسٹ ،آرتھو پیڈک ،ماہر امراض قلب ،اسکن اسپیشلسٹ ،آنکھوں کے اسپیشلسٹ ،لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 2000سے زائد مریضوں جن میں خواتین ،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں ۔

میڈیکل کیمپ میں موبائل لیباریٹری کے ذریعے مریضوں کے ایکسرے ،ٹی بی ،ای سی جی اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔مزید براں عام طبی معلومات اور ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں آگاہی لیکچر بھی دیا گیا ۔علاقے کے لوگوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدا کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔