
شہر قائد کے باسی موسم سرما کی پہلی بارش کیلئے تیار ہوجائیں
موسم کا حال بتانے والوں نے رواں ماہ کے چوتھے ہفتے کے دوران کراچی میں بارش ہونے کی نوید سنا دی
محمد علی
اتوار 22 نومبر 2020
00:03

(جاری ہے)
کراچی شہر پہلے ہی سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں کے زیر اثر ہے، جس کی وجہ سے شہر میں سردی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ اگلے ہفتے بارش کے بعد کراچی کا موسم مزید سرد ہو جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ناصرف کراچی، بلکہ ملک کے بیشتر علاقے اس وقت یخ بستہ ہواؤں کی زد میں ہیں۔ ان یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے ہی کراچی اور لاہور جیسے شہروں میں نومبر کے ماہ میں ہی کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ماہرین موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق رواں سال پاکستان میں موسم سرما کی شدت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ موسم سرما کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں اور برفباری ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ رواں ماہ کے دوران خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں شدید برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد ماہرین موسمیات کی پیشن گوئی درست ثابت ہو رہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.