مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا

اتوار 22 نومبر 2020 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج( پیر) کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت آج پیر کے روز اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں نئی مانیٹری پالیسی طے کی جائے گی۔اجلاس میں شرح سود میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے ۔اس وقت شرح سود 7 فیصد پر ہے ۔کورونا وبا ء کی ابتدا سے اب تک اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں سوا 6 فیصد کمی کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی بیان جاری کرے گا۔