کمشنر سرگودہا ڈوثرن ڈاکٹر فرح مسعود کاتحصیل نوشہرہ کا دورہ ،تحصیل آفس کی زیرتعمیر عمارت کا معائنہ

اتوار 22 نومبر 2020 18:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) کمشنر سرگودہا ڈوثرن ڈاکٹر فرح مسعود نے سرگودھا ریجن کی تحصیل نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحصیل آفس کی زیرتعمیر عمارت کا معائنہ کیا ، ایکسیئن بلڈنگز نے تحصیل آفس کا تخمینہ لاگت،اب تک کئے جانے والے کام اوراس میں دیگر سہولیات کے بارے بریفنگ دی -کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے وادی سون نوشہرہ میں قائم سہولت بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سہولت بازار کا قیام حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں لایا گیا ہے -جس میں عوام الناس کو عام مارکیٹ سے سستے داموں اشیا کی فراہمی کی جاتی ہے -انہوں نے ضلعی اورتحصیل انتظامیہ کی ان کاوشوں کو سراہا جس کے سبب لوگوں کووافر مقدار اور اچھی کوالٹی کی اشیا فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر نے وہاں آٹا،چینی اور دیگر ضرورت کی چیزوں کی فراہمی،نرخوں اور کوالٹی کا بغورجائزہ لیا اوروہاں کی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات کیں -