تھانہ نشتر کالونی کے علاقے یوحنا آباد میں چار ملزمان کی بیوٹیشن سے زیادتی

اتوار 22 نومبر 2020 21:05

تھانہ نشتر کالونی کے علاقے یوحنا آباد میں چار ملزمان کی بیوٹیشن سے ..
کاہنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) تھانہ نشتر کالونی کے علاقے یوحنا آباد میں چار ملزمان کی بیوٹیشن سے زیادتی۔تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد کی رہائشی مسمات ہما کرامت نے تھانہ نشتر کالونی میں ایک درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چھ ماہ قبل مسمات آسیہ نامی نرس نے مجھے اپنے گھر بلایا۔میں نے آسیہ کو اس کے گھر پر تیار کیا وہاں پر ملزمان سرفراز جیون سلیم نذیر منیر پسران جیون ۔

مسیح پہلے سے موجود تھے ۔

(جاری ہے)

نرس آسیہ بی بی نے مجھے نشہ آور دوائی جوس میں پلا دی جوس کے پیتے ہیں مجھے ہوش نہ رہا اور میں بے ہوش ہوگئیں اور چاروں ملزمان نے مجھ سے زنا بالجبر کیا ہوش آنے پر میں نے شور مچایا تو مجھے دھمکی دی کہ اگر آپ نے کسی کو بتایا تو ہم یہ ویڈیو فیس بک پر وائرل کر دیں گے دوسری مرتبہ بھی ملزمان نے مجھے بلیک میل کر کے اپنے گھر بلا کر زنا بالجبر کیا ملزمان مجھے مسلسل بلیک میل کر رہے ہیں اور میرے بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔