بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس، تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کرنے پر اتفاق
ملک بھر میں تعلیمی ادارے 25 نومبر سے 24 دسمبر تک بند رکھنے اور امتحانات ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی
مقدس فاروق اعوان
پیر 23 نومبر 2020
12:21
(جاری ہے)
صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان اور حفاظت ہمارے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے۔
قبل ازیں تجاویز دی گئی تھیں کہ 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے۔ اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے۔آن لائن ایجوکیشن کی تیاری کی جائے۔مقامی طور پر انتظامات کیے جائیں۔ٹیلی اسکول ، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔میٹرک انٹر میڈیٹ امتحانات جو 2021 میں لیے جائیں۔مزید برآں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کریگی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کریگی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔خیال رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں بھی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار
-
امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا
-
سزائے موت کا اسرائیلی قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز، یو این کمیٹی
-
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
-
ایران کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟
-
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اگر ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہم خود احتساب کیلئے تیار ہیں
-
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں
-
مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکا اپنے جنگی نقصانات سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، امریکا کو اب تک 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے
-
وائٹ ہاؤس نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے ایران کی نئی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی
-
ایران نے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھیج دیں
-
ٹرمپ کی ٹیم کا ایران کی بندرگاہوں پرناکہ بندی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.