اخلاقیات اور معاشرتی اقدار کا تقاضا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری پیرول پر رہا کیا جائے، مریم اور نگزیب

پیر 23 نومبر 2020 22:19

اخلاقیات اور معاشرتی اقدار کا تقاضا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اخلاقیات اور معاشرتی اقدار کا تقاضا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری پیرول پر رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ابھی تک پیرول پہ رہا کر دینا چاہئے تھا ،والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا، شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کی کیفیت کو سمجھا جا سکتا ہے،شہبازشریف کا ٹرائیل شروع اور ریفرنس دائرے ہے ، ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملنے کے باوجود گرفتار ہیں۔