گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس سے مزید 16مریض انتقال کرگئے ، 1322نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

پیر 23 نومبر 2020 23:26

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس سے مزید 16مریض انتقال کرگئے ، 1322نئے کیسز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1322نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 358افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران10837نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید1322نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید16مریض انتقال کرگئے، اس طرح انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2845ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک1906075نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور164651کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید358مریض صحت ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد146366ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت15440 مریض زیر علاج ہیں جن میں سی14818 گھروں میں ،12 آئسولیشن سینٹرز میں اور610 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 545 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سی67 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1322 نئے کیسز میں سی1065 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 416، ضلع شرقی 355، ضلع وسطی110، ضلع غربی سے 66 ، کورنگی61 اورملیر سی57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد83، جامشورو 37، سجاول19، مٹیاری18،شہید بینظیرآباد اورنوشہروفیروز 15۔15،میرپورخاص13،عمرکوٹ اور گھوٹکی9۔9، سکھر6، لاڑکانہ5، ٹھٹھہ4 ،ٹنڈو محمد خان اور بدین 2۔2 ،دادو، جیکب آباد، سانگھڑ، شکارپور اور تھرپارکر میں سی1-1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔