شریف فیملی، نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان لانے کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی منتظر، کسی بھی وقت جاری ہونے کا امکان

پیر 23 نومبر 2020 23:31

شریف فیملی، نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان لانے کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی، بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان لے جانے کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی منتظر ہے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ویسٹ منسٹر کونسل کا کورونر جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

فیملی ذرائع کے مطابق کورونر میت کو پاکستان لے جانے کی اجازت والا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا، کورونا وائرس کی وبا کے سبب کورونر سے رابطہ صرف فون یا ای میلز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک ملنے کا امکان ہے، کوویڈ گائیڈ لائن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کی شرکت ہی ممکن ہوگی۔بیگم شمیم اختر کی میت اتوار کی شام ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے منتقل کردی گئی تھی۔