ہسپتالوں میں ڈاکٹرواسٹاف سیکورٹی بل فوری منظور کیا جائے، وائی ڈ اے بے نظیر ہسپتال کے صدر کا مطالبہ
تین ماہ کی بجائے کم ازکم ایک سال کا کنٹریکٹ کیا جائے ،آر آئی یو کو مکمل کوڈ 19 ہسپتال قرار دیا جائے، او پی ڈی او فوری بند کیا جائے ،میڈیا سے گفتگو
منگل 24 نومبر 2020 14:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ الائیڈ ہاسپٹل میں ڈاکٹر نرسز اور پیرامیڈیکس کی کمی ہے ، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ ہاسپٹلز میں 120 میڈیکل افسران 36 سینئر میڈیکل.افسران 320 سینئر رجسٹرار کی کمی ہے ،آر آئی یو کو پہلی لہر میں کوڈ 19 کے لئے مختص کیا تھا اور یہاں ڈاکٹر نرسز کنٹریکٹ پر تھے ۔
انہوںنے کہاکہ اگست میں ختم ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ابھی تک تنخواہیں نہیں مل سکی ،الائیڈ ہاسپٹلز میں ڈیمانڈ کے باوجود سہولیات کی کمی ہے ،آر آئی یو میں مین پاور نہیں وہاں مریض خوارہورہے ہیں ،آکسیجن کی کمی کے باعث مریضوں کو شفٹ کرنا پڑا ،حکومت نے مستقل.بنیادوں پر ایم ایس تعینات نہیں کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ تین ماہ کی بجائے کم ازکم ایک سال کا کنٹریکٹ کیا جائے ،آر آئی یو کو مکمل کوڈ 19 ہسپتال قرار دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی تک کووڈ میں کام کرنیوالی نرسز کو تنخواہیں نہیں مل سکی ،بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں امراض قلب کا شعبہ کوؤڈ کی وجہ سے بند ہے ،دیگر شعبے کے ڈاکٹر بھی متاثر ہونے سے قر نطینہ میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اوپی ڈی کو فوری بند کیا جائے کہیں ایسا تو نہیں کہ او پی ڈی سے ہی کوڈ 19 پھیل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس ونرسز کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا ،سندھ حکومت تو رسک الا ؤنس دے چکی مگر پنجاب میں نہیں ،سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے کہ کورونا میں فرائض سرانجام دینے والے میڈیکل عملے کو رسک الاؤنس دیا جائے ،حکومت پنجاب ان احکامات کی خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وائی ڈی اے ڈیمانڈ کرتی ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرواسٹاف سیکورٹی بل فوری منظور کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.