پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام خادم حسین رضوی صاحب کے ایصال ثواب کے لیے محفل کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2020 15:22

پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام خادم حسین رضوی صاحب ..
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،حمزہ عثمان غنی) پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام خادم حسین رضوی صاحب کے ایصال ثواب کے لیے محفل کا انعقاد ہوا

جس میں ہزاروں لوگوں شامل ہوئے قران خوانی کے بعد نعتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا اور جوہانسبرگ کی فضا لبیک یارسول اللہ سے گونجتی رہی

آخر میں اخلاق احمد صیفی اور مولانا اکبر ہزاروی صاحب نے فلسفہ عشق رسول پر روشنی ڈالی اور مولانا خادم حسین رضوی کی عشق رسول اور ختم نبوت پر غیر متزلزل سوچ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر نشاط احمد (صدر پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن) کی جانب سے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔