
چودھری شجاعت،پرویزالٰہی کا سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ
چودھری بردارن کا نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، آپ کی والدہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں، چودھری شجاعت کی گفتگو، مجھے گردوں کا انفیکشن ہے میرے لیے دعا کریں۔قائد ن لیگ نوازشریف
ثنااللہ ناگرہ
منگل 24 نومبر 2020
17:05

(جاری ہے)
چودھری شجاعت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ آپ کی والدہ سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، وہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں، انتہائی پیار کے ساتھ پیش آتی تھیں۔
اس موقع پرچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ دعا ہے اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔قائد ن لیگ نوازشریف نے چودھری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی، نوازشریف نے چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے گردوں کا انفیکشن ہے میرے لیے دعا کریں۔یاد رہے نوازشریف اور چودھری شجاعت کا ایک طویل عرصے کے بعد رابطہ ہوا ہے۔دوسری جانب پنجاب کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی 5روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظور ی دے دی ہے، ، ن لیگ کی قیادت نے پارٹی صدر میاں شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیرول پردوہفتے رہائی کیلئے درخواست دی تھی۔دونوں کی پیرول پر رہائی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دی جارہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ وہ صرف 12گھنٹے کیلئے رہائی دے سکتا ہے، اس سے زیادہ پیرول پر رہائی دینے کااختیار وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہے۔جس پر محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سرکولیشن بھیجا، وزیراعلیٰ نے سمری پنجاب کابینہ کو بھجوائی، تاہم پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ کی سمری پر فیصلہ کرتے ہوئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظور ی دے دی ہے۔ پیرول پر رہائی کا عمل میت پاکستان پہنچنے پر شروع ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.