نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائیگی

نمازجنارہ کے بعد بیگم شمیم اخترکی میت پاکستان روانہ کی جائیگی ،ان کی تدفین جاتی امراء میں ہوگی

بدھ 25 نومبر 2020 13:02

نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو لندن کی ریجنٹ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ پرسوں جمعہ کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق نمازجنارہ کے بعد بیگم شمیم اخترکی میت پاکستان روانہ کی جائیگی ،ان کی تدفین جاتی امراء میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریجنٹ پارک مسجد کے مطابق شریف خاندان نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے 30 افرادکی فہرست فراہم کرے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گزشتہ ہفتے لندن میں انتقال کرگئیں۔بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔