
پالتو جانوروں کے لئے ماہرین ڈاکٹرز کی دستیابی اور ان کے لئے غذائی اشیاء کی فراہمی کا مربوط نظام قائم کئے بغیر مناسب دیکھ بھال یقینی نہیں بنائی جا سکتی
اس مقصد کے لئے زرعی یونیورسٹی نجی شعبے کے ساتھ مل کر نہ صرف عملی کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے بلکہ طبی سہولیات کی مسلسل فراہمی کے لئے مکمل انتظامات کی حامل ہے
بدھ 25 نومبر 2020 17:58

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی کلیہ ویٹرنری سائنسز نہ صرف ملک بھر کے لئے ماہر ڈاکٹر پیدا کر رہی ہے بلکہ کتوں اور بلیوں کی طبی ضروریات اور دیکھ بھال کے لئے جدید ترین نظام بھی اپنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے طاہرہ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب تک نجی شعبہ اس سلسلے میں آگے نہیں آئے گا تب تک کتوں اور بلیوں سمیت پالتو جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال کی سہولیات ہر گھر تک پہنچانا ممکن نہیں ہو پائے گا۔ طاہرہ اینیمل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نے اس موقع پر اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اندرون متعدد ویٹرنری کلینکس اور ہسپتال قائم کئے گئے ہیں مگر شہر کے گردونواح کے لوگوں کے لئے ان کے پالتو جانوروں کی صحت و پرورش کے لئے کوئی ٹھوس نظام موجود نہیں ہے لہٰذا اس ضرورت کے پیش نظر ہماری تنظیم سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں پر مبنی شیلٹر سنٹر قائم کر کے اس کام کو مختلف علاقوں تک وسعت دے گی تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ خدمات مہیا کی جا سکیں۔ تقریب سے پرووائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی، چیف ایگزیکٹو رفاہ کالج آف ویٹرنری سائنسز لاہور ڈاکٹر محمد ارشد، پرنسپل رفاہ کالج ڈاکٹر ممتاز خان، پرنسپل آفیسر پی آر پی زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف، سابق ڈین ویٹرنری سائنسزڈاکٹر لئیق اکبر لودھی، ڈاکٹر اشعرمحفوظ، ڈاکٹر شہزاد مقصود بسرا، سینئر وائس پریذیڈنٹ ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد چوہدری طلعت محمود اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فردوس رائے نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر جلال عارف نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے وژن کے مطابق یونیورسٹی کسانوں اور جانوروں کو پالنے والے بے زمین افراد کے لئے ان کی دہلیز پر خدمات سرانجام دینے کا ایک مربوط پروگرام تشکیل دے چکی ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے زرعی و لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے عملی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.