او آئی سی سی آئی نے آئی پی آر سروے 2020کے نتائج کا اعلان کردیا
بدھ نومبر 20:16

(جاری ہے)
سروے کے شرکا ء نے انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس دینے کیلئے طویل ٹائم لائنز ، اسی طرح طویل عدالتی کاروائی، آئی پی آر کی تعریف اور اس کے بارے میں آگاہی نہ ہونے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مجموعی طورپر سروے کے 40فیصد جواب دہندگان نے اشارہ دیا کہ اسٹینڈرڈ آئی پی آر تنازعہ حل کرنے کیلئے ایک سے 3سال کا عرصہ لگتاہے۔ شرکاء نے آئی پی آر کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے ناکافی جرمانے اور آئی پی آر ٹریبونلزمکمل طورپر فعال نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیاہے۔اس وقت او آئی سی سی آئی کے 90فیصد سے زائد ممبران آئی پی آر کی خلاف ورزی کے خطرے کی نگرانی کیلئے اپنے وسائل پر انحصار کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم تمام آئی پی مالکان نے پاکستان میں بہتر آئی پی رجیم کیلئے حکومت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں حصہ لینے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ پاکستان میں آئی پی آر ریگولیٹر آئی پی او پی انٹلکچوئل پراپرٹی کو رجسٹرکرنے کے خودکاراور فاسٹ ٹریک عمل، آئی پی آر کی اہمیت اور اس کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر اثرات کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی کو فروغ دینے، اسکلز کو اپ گریڈ اورآئی پی آر کے غلط استعمال پر گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے پاکستان میں مضبوط آئی پی آر رجیم کیلئے آگے آئے گا۔ سروے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے او آئی سی سی آئی کے صدر ہارون رشید نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاکہ یو ایس ٹی آر اسپیشل 301کی 2016کی رپورٹ میں بہتر درجہ بندی حاصل کرنے کے باوجودپاکستان میں آئی پی آر ماحول غیر ملکی سرمایہ کاروں اور آئی پی مالکان میں اعتماد پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے کہ ملک میں دانشورانہ ملکیتی حقوق کی اہمیت ہے اور مزید غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے تخلیقی کاموں، باصلاحیت اورنئے ٹیلنٹ کی قدر ، جدّت اور آئی پی کی تمام اقسام کو تحفظ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ 42فیصد شرکاء نے کہاہے کہ 5فیصد سے بڑھ کر 20فیصد سے زائدآمدنی میںخسارہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے تحفظات کو درست ثابت کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں جرمنی کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
ایف بی آرنے انکم ٹیکس اپیلز کی ای فائلنگ میں مشکلات کے حل کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کردی
-
صوبوں میں ٹیکس سپیس موجود ، پر کرنے کیلئے سنگل ڈیجٹ ٹیکس پالیسی ہونی چاہیے ‘پروفیشنل ریسرچ فورم
-
پاکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 7.32 فیصداضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان
-
کراچی ،مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کی کمی
-
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ڈالر مزید25پیسے ،اوپن مارکیٹ میں20پیسے تک سستا ہوگیا
-
گیس بحران نے نئی سرمایہ کاری کا راستہ بند کر دیاہے، نیشنل بزنس گروپ
-
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 20ارب69کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی
-
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سی1لاکھ 13ہزارروپے ہوگئی
-
تمام صنعتوں کو یکساں ریٹ پر بجلی وگیس دی جائے‘پیاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.