سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت منظور کرلی
سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں تقریباََ 3 سال بعد احد چیمہ اور شاہد شفیق کی ضمانت منظور کی، دونوں ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا
شہریار عباسی
بدھ 25 نومبر 2020
19:40
(جاری ہے)
سماعت کے دوران احد چیمہ کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کے مؤکل احد چیمہ پر پیراگون سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کا الزام بے بنیاد ہے، احد چیمہ نے بطور چیئرمین ایل ڈی اے پیراگون سوسائٹی کو غیر قانونی قرار دیا جس کے بعد پیراگون پر نیب ریفرنس بنا۔
واضح رہے کہ ملزم احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی زیرحراست ہیں جس کے باعث وہ ضمانت کے باوجود رہا نہیں ہوسکیں گے ۔ 21 فروری 2018 کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ایل ڈی اے کے سابق سربراہ احد خان چیمہ کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلقے میں ہلچل مچ گئی تھی. بعد ازاں احد چیمہ کے ریمانڈ میں عدالت کی جانب سے متعدد بار توسیع کی گئی اور انہیں تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا تھا یاد رہے کہ پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کے مالک شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کا ٹھیکہ لینے کے الزام میں 24 فروری 2018 کو نیب نے گرفتار کیا تھا واضح رہے کہ بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 100 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا.مزید اہم خبریں
-
امریکہ کو مطلوب ایرانی نژاد ترک ہیکر گرفتار کر لیا گیا
-
جنوبی کوریا لاکھوں ’ڈرون جنگجوؤں‘ کو تربیت دے گا
-
وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
-
وفادار ججوں کی تعیناتی ممکن بنانے والے قانونی سقم دور کرنے کا مطالبہ
-
گزشتہ سال جبری نقل مکانی ریکارڈ سطح پر رہی، آئی او ایم رپورٹ
-
گرنڈبرگ: یمنی صحافی کے قتل کی کڑی مذمت، قابل بھروسہ تحقیقات کا مطالبہ
-
غزہ: ایندھن اور طبی سازوسامان کی کمیابی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ
-
قطر میں مقیم پاکستانی کا بینک اکاونٹ خالی کرنے کا معاملہ، ایف بی آر نے وضاحت جاری کر دی
-
علامہ ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی
-
امریکا اور ایران کا پاسدران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے پر اتفاق
-
ایرانی پاسدران انقلاب کا آبنائے ہرمز کیلئے نئے راستے کا اعلان
-
آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر ٹول ٹیکس یا کوئی فیس قبول نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.