حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پانچ دن پیرول پر رہائی کیلئے احکامات دے دیئے ہیں،فردوس عاشق اعوان

انتقام لینا ہوتا تو انہیں چوبیس گھنٹے کے لئے پیرول پر رہا کیا جاتا،اپوزیشن ووٹ کو عزت دے اور گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرے،معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب

بدھ 25 نومبر 2020 21:29

حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پانچ دن پیرول پر رہائی کیلئے احکامات ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پانچ دن پیرول پر رہائی کے لئے احکامات دے دیئے ہیں اب یہ ان کی مرضی ہے کہ پیرول کا آغاز کب سے کرنا ہے میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا ہے کہ حکومت انتقام لے رہی ہے اگر انتقام لینا ہوتا تو انہیں چوبیس گھنٹے کے لئے پیرول پر رہا کیا جاتا،اپوزیشن ووٹ کو عزت دے اور گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرے نتائج سے پہلے ہی اپوزیشن نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا تھا حکومت کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج عوام کو سستے داموں اشیا فراہم کرنا ہے اس حوالہ سے انتظامیہ کو ناجائز منافع خوری پر قابو پانے کے لیے سخت احکامات دے دیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کورونا زدہ اپوزیشن حکومت سے لڑے بلکہ توانا اپوزیشن چاہتے ہیں،انہوں نے یہ بات اپنے دورہ گوجرہ پر چک نمبر 300 ج ب میں کسان اتحاد رہنما عبدالرئوف تتلہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر مزید کہا کہ صوبہ میں بیوروکریسی کو میرٹ پر تعینات کیا جارہا ہے جو افسر عوامی مفاد کو ترجیح نہیں دے گا اسے عہدہ سے ہٹا دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج سے پہلے کسی نے نہیں کہا کہ دھاندلی ہوئی حکومت نے تمام چور دروازے بند کر دیے ہیں حکومت کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج عوام کو سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ،،کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے ،،کی پالیسی پر چل رہی ہے ہماری مخالفت میں عوام کو پریشان نہ کیا جائے بلکہ اپوزیشن ہم سے لڑنے کی بجائے کورونا سے لڑے۔