ورلڈ بنک پاکستان کو تعلیم کے شعبے میں کورونا رسپانس، ریکوری پروگرام کیلئے دو کروڑ ڈالر دے گا ، معاہدے پر دستخط

منصوبے سے دور دراز علاقوں میں قومی فاصلاتی تعلیم کے مواد کی رسائی اور سیکھنے کے مواد کی جائے گی

بدھ 25 نومبر 2020 21:35

ورلڈ بنک پاکستان کو تعلیم کے شعبے میں کورونا رسپانس، ریکوری پروگرام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ورلڈ بنک پاکستان کو تعلیم کے شعبے میں کورونا رسپانس، ریکوری پروگرام کیلئے دو کروڑ ڈالر دے گا ،سکرٹری وزارت اقتصادی امور نور احمد اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے معاہدے پر دستخط کیے،وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار بھی تقریب میں موجود تھے ،منصوبے کا مقصد تعلیم کے شعبے میں وفاقی اور صوبائی اقدامات کو مزید تقویت دینے اور ان کی تائید کرنا ہے،مختصر مدت میں کورونا بحران پر جوابی حکمت عملی اور بحالی کے اقدامات بھی شامل ہیں،منصوبے سے دور دراز علاقوں میں قومی فاصلاتی تعلیم کے مواد کی رسائی اور سیکھنے کے مواد کی جائے گی،طلباء اور اساتذہ کی صحت کا تحفظ اور فلاح و بہبود، فاصلاتی تعلیم کا نفاذ اور سیکھنے کے تسلسل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی،وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے پاکستان کو مسلسل مدد فراہم کرنے پر عالمی بینک کنٹری مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے ترجیحی ترقیاتی مقاصد کے حصول میں حکومت پاکستان کو ان کے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔