ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا چوہدری احمد مختار کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری احمد مختار کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا، نفیسہ شاہ

بدھ 25 نومبر 2020 21:35

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا چوہدری احمد مختار کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے چوہدری احمد مختار کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سینئر رہنماء چوہدری احمد مختار کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے چوہدری احمد مختار کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہاکہ چوہدری احمد مختار کے انتقال کی خبر سن کر گھرا صدمہ پہنچا، چوہدری مختار احمد کے انتقال سے پارٹی ایک سینئر اور سچے سپاہی سے محروم ہوگئی، پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری احمد مختار کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری احمد مختار وزیر دفاع سمیت اہم عہدوں پر فائز رہے، چوہدری احمد مختار پر کئے دباو ڈالے گئے لیکن وہ ثابت قدم رہے انہوں نے کبھی پارٹی سے وفاداری تبدیلی نہیں کی، پارٹی کے لئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،پیپلزپارٹی سینئر رہنماء چوہدری احمد مختار کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :