
میرے دوست ترقی پانے پر دلی مبارکباد
آپ کیساتھ دوبارہ "لاجواب چائے" پینے کیلئے بے تاب ہوں، عالمی شہرت یافتہ گلوکار کی جانب سے آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر مبارکباد
محمد علی
جمعرات 26 نومبر 2020
00:49

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں گلوکار نے آصف غفور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد قبول کریں۔ آپ کیساتھ دوبارہ "لاجواب چائے" پینے کیلئے بے تاب ہوں۔ واضح رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹس کے ذریعے بتایا کہ فوج میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
ترقی پانے والے ان 6 افراد کے ناموں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جن میجر جنرلز نے ترقی پائی ہے ان میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید 2 ٹوئٹس میں پاک فوج میں ہونے والے تبادلوں اور تعیناتیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کو کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کمانڈر سدرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی تعینات کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کردیا گیا، اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالوشن، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی واپسی کی راہ ہموار
-
عراق میں امریکی فضائی حملہ: اسلامک اسٹیٹ کا سینئر اہلکار ہلاک
-
جعفر ایکسپریس حملہ؛ شہداء کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان
-
دہشتگردی پاکستان میں پنپ رہی ہے، سی پیک پوری دنیا کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے،حنیف عباسی
-
شپ بریکنگ سیکٹر گڈانی میں خصوصی اقتصادی زون کی تلاش میں سرگرم ہے. ویلتھ پاک
-
سندھ کے ٹماٹر کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے جدید ترین زرعی طریقوں کی ضرورت ہے: ویلتھ پاک
-
ٹرمپ کا اپنے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹرز کے احتساب کا عزم
-
امریکی وزیرخارجہ کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا اعلان
-
پاکستان سمیت ٹرمپ انتظامیہ کا وسیع پیمانے پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور
-
ٹرمپ نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دے دیا
-
حماس غزہ مذاکرات پر بہت برا جوا کھیل رہی ہے. وائٹ ہاﺅس
-
اگلے دو سالوں میں دنیا بھر میں 67 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے. انسانی تنظیم کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.