بچوں کی تعطیلات کے باعث والدین پریشانی میں مبتلا

جمعرات 26 نومبر 2020 12:31

بچوں کی تعطیلات کے باعث والدین پریشانی میں مبتلا
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) تعلیمی اداروں میں کرونا کے باعث ہونیوالی تعطیلات کیوجہ سے گزشتہ روز صبح سویرے سڑکوں پر رش نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ چھٹی کے اوقات میں اکثر بازاروں اور شاہراؤں پر ٹریفک کا جام ہونا معمول تھا مگر چھٹیوں کے باعث صبح کیساتھ ساتھ دوپہرکے اوقات میں بھی سڑکوں پر رش معمول سے کم دیکھنے میں آیا البتہ گلی محلوں اورپارکوں میں بچوں کی بڑی تعداد کھیلتے ہوئے نظر آئی بچوں کی تعطیلات کے باعث والدین پریشانی میں مبتلا ہیں ان کاکہنا ہے کہ سکولوں کے سربراہوں نے فیسوں کی وصولی کیلئے چھٹیوں کیساتھ ہی فیسوں کی ادائیگی کی چٹیں بھی تھما دی ہیں کاروباری حالات پہلے ہی خراب ہیں پڑھائی ہونہیں رہیں ان حالات میں حکومت تعلیمی اداروں کی کم از کم 75 فیصد فیسیں معاف کرنے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :