دورہ نیوزی لینڈ،پاکستانی کھلاڑیوں نے کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کیسے کی؟
کھلاڑیوں کوہوٹل میں کھانا پیش کیا گیا تو ٹرے وصول کرتے وقت کئی کھلاڑیوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے،کئی کھلاڑیوں کی کمروں کے دروازے کھول کر ایک دوسرے سے گفتگو کیمرے نے ریکارڈ کرلی
ذیشان مہتاب
جمعرات 26 نومبر 2020
14:48
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق جن 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان سکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو ہلٹن ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا،کرکٹ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ’متعدد‘ ممبران کو سی سی ٹی وی کیمروں پر کرونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا ہے لیکن وزارت نے اس بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی کہ کیا قوانین توڑے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے دو واقعات ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچنے کے پہلے 12 گھنٹے کے دوران ہی سامنے آ گئے تھے۔ پہلے واقعے میں کھلاڑیوں نے اس وقت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جب انھیں ہوٹل میں کھانا پیش کیا گیا تو کھانے کی ٹرے وصول کرتے وقت کئی کھلاڑیوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔ دوسرے واقعے میں کھلاڑیوں نے ہوٹل میں کمروں کے دروازے کھول کر ایک دوسرے سے گفتگو شروع کردی جسے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔ کینٹربری ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈ کے میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ نے اب سکواڈ کی انتظامیہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے تمام ممبران اگلے احکامات تک اپنے اپنے کمروں میں رہیں ، کھلاڑیوں کا تربیتی سیشن بھی ختم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے 3 ٹیسٹ کئے جائیںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پیٹ کمنز کا بھی دنیا بھر کے 21 سابق کپتانوں کی حمایت کا اعلان ، عمران خان سے متعلق بڑا مطالبہ
-
’نہ کتاب، نہ روشنی، نہ امید‘، گریگ چیپل نے جیل میں عمران خان کے ساتھ رکھے جانے والے ناروا سلوک بارے بتا دیا
-
لارڈز ٹیسٹ کے دوران پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار
-
لارڈز ٹیسٹ میں ہماری سپورٹ پاکستان کے ساتھ ہے، عمران خان کے بیٹوں کا جواب
-
عمران خان پاکستان کے پیدا کردہ عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں : مائیکل ایتھرٹن
-
لارڈز ٹیسٹ: فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار سنگ میل عبور کر لیا
-
لارڈز ٹیسٹ: سلمان علی آغا کے شاندار کیچ نے سب کو حیران کر دیا
-
عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کی سکائی سپورٹس چینل سے شکایت، میچ روکنے کی دھمکی بھی دے ڈالی
-
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی
-
معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد یوسف کی52ویں سالگرہ جمعرات کومنائی گئی
-
آئی سی سی نے یو اے ای کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی
-
نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 29 اگست سے شروع ہو گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.