ملتان ،پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا ،9 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی

پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

جمعرات 26 نومبر 2020 16:49

ملتان ،پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا ،9 لاکھ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا پولیو مہم میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ایس او پیز کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گے ہیں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹرارشد ملک،ڈاکٹرسید محمد علی مہدی اور ڈاکٹر فاروق نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے بہترین مائیکرو پلاننگ کرنے کی ہدایت کی اور تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح منعقدہ اجلاس میں صرف درپیش ایشوز پیش کئے جائیں اور پولیوٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے سکولوں کی چھٹیوں کی وجہ سے پولیو مہم پر زیادہ فوکس کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

عامر خٹک نے پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہنے کی سختی سے ہدایت کی انھیں بتایا گیا کہ ملتان میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئی24 سو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںجس کے لیے 476 ایریا انچارج اور140یو سی ایم اووز پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔