لندن، نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ (کل)صبح گیارہ بجے ادا کی جائیگی

جمعرات 26 نومبر 2020 22:16

لندن، نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ (کل)صبح گیارہ بجے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اورن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ (کل) جمعہ کی صبح گیارہ بجے ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔ ذمہ دار ذرائع سے بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ اورمیت کی پاکستان روانگی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق کورونا کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کو شرکت کی اجازت ملی ہے۔ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریف خاندان کے انتہائی قریبی افراد شرکت کریں گے۔شریف خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان کے لیے روانہ کی جائے گی۔شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکی میت برٹش ایئرویزکی پروازبی اے 0259 سے لاہورکے لیے روانہ ہوگی۔