ہلال احمر کی ملازمہ کے ‘قتل‘ کے معاملے میں شوہر گرفتار
جمعرات 26 نومبر 2020 22:31
(جاری ہے)
تھانے میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں متوفیہ کے والد طارق نے مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی بیٹی کائنات ریڈ کریسنٹ اسلام آباد میں ملازمہ تھی جبکہ خالد بن مجید بھی ریڈ کریسنٹ میں بطور جنرل سیکریٹری خدمات انجام دے رہا تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق خالد بن مجید ہر ماہ ان کی بیٹی کی تنخواہ سے 25 ہراز روپے کاٹ کر اپنے پاس جمع کرتا تھا اور ان کی بیٹی کو ایک مرتبہ برطانیہ بھی لے کر گیا تھا جبکہ ان دونوں نے چھپ کر شادی بھی کی ہوئی تھی۔والد نے ایف آئی آر میں بتایا تھا کہ خالد بن مجید پہلے سے شادہ شدہ تھا اور 4 بچوں کا باپ بھی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب ان کی بیٹی نے اپنی جمع شدہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اور اپنے نکاح کو بھی سب کے سامنے لانے کا کہا تو ان دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق 22 نومبر کو کائنات طارق اور خالد مجید اپنی والدہ کے گھر آئے جہاں ان دونوں کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہوا جس کے بعد خالد نے وہاں سے واپسی پر میری بیٹی کو کوئی زہرآلود چیز کھلاکر قتل کردیا۔بعد ازاں پولیس کی جانب سے مذکورہ ایف آئی آر پر کارروائی کی گئی اور لڑکی کے مبینہ شوہر خالد بن ولید کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ادھر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پمز ہسپتال میں لاش کے پوسٹ مارٹم میں ابتدائی طور پر موت کی وجہ کوئی زہر آلود چیز کھانا بتائی گئی تھی۔دوسری جانب متوفیہ کی والدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ واقعے والے دن میری بیٹی ڈیوٹی پر گئی تھی اور میں خود اسے گاڑی میں بٹھا کر آئی تھی تاہم شام میں 5 بجے کال آئی کہ آپ کی بیٹی نے کچھ زہر آلود چیز کھالی ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.