دنیا بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ، وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 37 ہزار 840 ہو گئیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 8 ہزار 613 تک جا پہنچی ، ڈیڑھ کروڑ کے قریب ہسپتالوں میں زیرعلاج ، چار کروڑ صحت یاب
جمعہ 27 نومبر 2020 13:01
(جاری ہے)
کورونا وائرس کے امریکا میں 51 لاکھ 32 ہزار 249 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 24 ہزار 396 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 78 لاکھ 46 ہزار 872 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 35 ہزار 752 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ 9 ہزار 871 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 71 ہزار 497 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 62 لاکھ 4 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 38 ہزار 62 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 87 ہزار 990 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 50 ہزار 957 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 83 ہزار 660 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 44 ہزار 374 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 37 ہزار 844 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 57 ہزار 31 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 15 لاکھ 74 ہزار 562 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 52 ہزار 850 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 15 لاکھ 9 ہزار 875 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 37 ہزار 941 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 99 ہزار 431 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پرآ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 36 ہزار 19 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 487 ہو چکی ہے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 840 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 389 تک جا پہنچی ہے۔ ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 495 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
-
بھارت انٹرنیٹ بندش میں مسلسل چھٹے سال دنیا بھر میں سرفہرست رہا، ایکسس نائو کی رپورٹ
-
روس اور چین کے تعلقات کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ، صدر ولادیمیر پیوٹن
-
امریکی صدرساڑھے تین لاکھ ڈالرکے مقروض نکلے
-
فرانسیسی شہری 8 ہزارکلو میٹر پیدل سفرکرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا
-
رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، وزیراعظم آئرلینڈ
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا
-
امریکا کے سابق صدرجمی کارٹر کی حالت نازک
-
مسجدالحرام کے خوبصورت اور جاذب نظر کبوتر، زائرین کی خاص توجہ کا مرکزبن گئے
-
غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں
-
اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
-
صدارتی انتخابات، بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا مباحثہ 27 جون کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.