سرگودھا کے داخلی و خارجی رستوں کو ایک نئی جہت سے ہم کنار کرنے کیلئے پی ایچ اے سرگودھا بھرپور انداز میں مصروف عمل ہے ،سید محمود بخش گیلانی

سرگودہا کے داخلی اور خارجی راستوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے لاہور روڈ پر ہارٹیکلچر ورک کے علاوہ تتلی و پھول کے 120 لائٹنگ ماڈلز بھی لگائے جا رہے ہیں ،300 فلاور پارٹس بھی نصب کئے جائیں گے،چیئرمین پی ایچ اے

جمعہ 27 نومبر 2020 13:18

سرگودھا کے داخلی و خارجی رستوں کو ایک نئی جہت سے ہم کنار کرنے کیلئے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) سرگودہا کے داخلی اور خارجی راستوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے لاہور روڈ پر ہارٹیکلچر ورک کے علاوہ تتلی و پھول کے 120 لائٹنگ ماڈلز بھی لگائے جا رہے ہیں جن میں 300 فلاور پارٹس بھی نصب کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ایچ اے سید محمود بخش گیلانی نے کہا کہ سرگودہاشہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ سرگودھا کے داخلی و خارجی رستوں کو ایک نئی جہت سے ہم کنار کرنے کے لئے پی ایچ اے سرگودھا بھرپور انداز میں مصروف عمل ہے اور اس حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے، جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتار بڑھاتے ہوئے بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین پی ایچ اے سید محمود بخش گیلانی نے کچہری روڈ سرکٹ ہاس کے اطراف اور لاہور روڈ کے دورہ کے دوران جاری منصوبہ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکیم کی تیاری و تکمیل کے حوالہ سے کام کرنے والی ٹیم کے ذمہ داران اور دیگر متعلقہ افراد پر زور دیا کہ منصوبہ کی شفاف و بروقت تکیمل کے حوالہ سے اپنی خداد صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ سید محمود بخش گیلانی نے کہا کہ لاہور روڈ پر ہارٹیکلچر ورک کے علاوہ تتلی و پھول کے 120 لائٹنگ ماڈلز بھی لگائے جا رہے ہیں اور یہاں 300 فلاور پارٹس بھی نصب کئے جائیں گے جبکہ کچہری روڈ پر پھول و تتلی کے 80 ماڈل نصب کر دئیے گئے ہیں، علاوہ ازیں پینٹ ورک کے ساتھ علاقہ کی خوبصورتی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات بھی سکیم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے سرگودھا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گرین اینڈ کلین پاکستان کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ حقیقی معنوں میں مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور ہم آئندہ نسلوں کو ایک صحت مند پاکستان کا تحفہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور روڈ کے درمیان، سڑک کے اطراف اور باب سرگودھا کے قریب پی ایچ اے کی بیوٹیفکیشن کے حوالہ سے جاری منصوبہ کی تکیمل نہ صرف اہل سرگودھا کے لئے مسرت کا باعث ہوگی بلکہ لاہور روڈ سے سرگودھا میں داخل ہونے والے افراد بھی اس دیدہ زیب منظر اور صحت مندانہ ماحول و خوبصورتی سے مسرور ہوں گے۔