پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں20ارب7کروڑ91لاکھ روپے کم ہوگئی

جمعہ 27 نومبر 2020 18:59

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں20ارب7کروڑ91لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 41ہزارکی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 223.94پوائنٹس کی کمی سی40807.09پوائنٹس کی سطح پر آگیا اورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں20ارب7کروڑ91لاکھ روپے کم ہوگئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت2.20فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیااور کرونا وائرس کے پھیلاو،ْ اور لاک ڈاون کے حوالے سے معاشی خدشات کے پیش نظر سرمایہ کار تذبذب کاشکار نظر آئے جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40751پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس223.94 کے اضافے سی40807.09 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس134.97 پوائنٹس کی کمی سے 17159.82پوائنٹس پر اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس76.69 پوائنٹس کی کمی سی28719.60 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 394کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،181میں کمی اور 18کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت75کھرب39ارب33کروڑ76لاکھ روپے سے گھٹ کر75کھرب19ارب25کروڑ85لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے اعتبار سے رفحان میظ،کولگیٹ پامولو،خیبر ٹوبیکو اور مری پٹرولیم سرفہرست رہے جس میں رفحان میظ کے حصص کی قیمت200 روپے کے اضافے سی8600 روپے ہوگئی اورکولگیٹ پامولو 78.27روپے کے اضافے سی2928.27 ہوگئی جب کہ خیبر ٹوبیکو 22.40روپے کی کمی سی413.45روپے ہوگئی اور مری پٹرولیم 21.09روپے کی کمی سی1364.05روپے ہوگئی۔