آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی ہوگئی

بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے

جمعہ 27 نومبر 2020 19:24

آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی ہوگئی۔بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے۔تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سی15 افراد پر مشتمل تھا۔تقریب میں بحریہ ٹاون کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاوس میں موجود تھیں۔