گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما خرم دستگیر کی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے انکی صا حبز ادی کے انتقال پر تعزیت

جمعہ 27 نومبر 2020 20:22

گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما خرم دستگیر کی سابق وزیر اعلی بلوچستان ..
کراچی/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے رہنما خرم دستگیر کی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے انکی صا حبز ادی کے انتقال پر تعزیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے رہنما خرم دستگیر نے جھالاوان ہاوس کراچی میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے انکی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع سیاسی رہنماء سردار ہمایوں گبول، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری بھی موجود تھے ۔