ایران کا اپنے ایٹمی پروگرام کے بانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان
محسن فخری زادے کے قاتل پچھتائیں گے، دہشت گردوں نے آج ایک نامور ایرانی سائنس دان کو قتل کیا، بزدلانہ حرکت جنگ پر اکسانے والا عمل ہے
محمد علی
جمعہ 27 نومبر 2020
23:39
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کو شدید زخمی اور تشویشناک حالت میں تہران کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
لیکن وہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ ایران فوج نے بھی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی جوہری پروگرام کے بانی محسن فخری زادے امام حسین یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر تھے۔ محسن فخری زادے فادر آف ایران نیوکلیئرکے نام سے مشہور تھے۔ محسن فخری زادہ ایران کی وزارتِ دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے۔ ایرانی کا کہنا ہے کہ مئی 2018 میں اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی ایٹمی پروگرام پر محسن فخری کا خاص طور پر ذکر کیا تھا۔ 2010ء سے 2012ء تک بھی 4 ایرانی سائنسدانوں کو قتل کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے محسن فخری زادے کے قتل کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ محسن فخری زادے کے قتل میں اسرائیل ملوث ہونے کے اشارے مل رہے ہیں، قاتل جنگ کے خواہاں ہیں۔ یورپی یونین دہرا معیار ترک کے اس دہشتگرد حملے کی مذمت کرے۔ دوسری جانب غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیٹاگون نے ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسی طرح اسرائیل کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
علی خامنہ ای کی نماز جنازہ،تہران میٹرو میں 70 لاکھ افراد نے سفر کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
-
وزیراعظم شہبازشریف اورترکیہ کے صدرطیب اردوان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیدیا
-
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی، فرانس نے مائن ہنٹرز تعینات کر دیئے
-
پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا‘ باقر قالیباف،گیلانی سے ملاقات
-
غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن گئی ہے، طلال چوہدری
-
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو پر تنقید، تعلقات کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ قرار دے دیا
-
بھارت،خاتون نے شوہر کو قتل کر کے باتھ روم میں دفن کر دیا، 45 دن بعد راز فاش
-
ْجنگی جنون،بھارتی وزارت دفاع نے افواج کیلئے 52ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی منظوری دیدی
-
پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے تباہ ہونے کا بیان،ٹرمپ نے مودی کے زخم پھر تازہ کردیئے
-
یوسف رضا گیلانی نے آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.