Live Updates

اداکارہ مریم نفیس کورونا وائرس میں مبتلاہوگئیں

مداح جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں، ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، اداکارہ

ہفتہ نومبر 12:04

اداکارہ مریم نفیس کورونا وائرس میں مبتلاہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اٴْبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔اس حوالے سے مریم نفیس نیانسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی ہے جو اٴْنہوں نے آئسولیشن کے دوران لی۔انسٹاگرام پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے مریم نفیس نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ سب کو آئسولیشن سے سلام بھیج رہی ہوں کیونکہ میں بدقسمتی سے عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہوں‘۔

(جاری ہے)

مریم نفیس نے کہا کہ ’مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اور اٴْس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘ خوبرو اداکارہ نے مداحوں سے دٴْعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میری جلد صحت یابی کیلئے دٴْعا کریں‘۔اٴْنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی اس وائرس سے بچائیں‘۔مریم نفیس کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں مداحوں کی جانب سے اٴْن کے لیے دٴْعائیہ پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات