امریکی صدارتی انتخابات ، پنسلوایا ا میں انتخابی نتائج کے خلاف کیس مسترد

ہفتہ 28 نومبر 2020 13:12

امریکی صدارتی انتخابات ، پنسلوایا ا میں انتخابی نتائج کے خلاف کیس مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2020ء) امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹيم کی جانب سے رياست پنسلوانيا ميں انتخابی نتائج کو چيلنج کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ وفاقی اپيلز کورٹ کے جج نے انتخابی نتائج کے خلاف اپيل مسترد کر دی۔ ٹرمپ کی ٹيم نے اس فيصلے کو سپريم کورٹ ميں چيلنج کرنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ہفتے ٹرمپ کے وکيل روڈی گوئيليانی نے تفصيلی طور پر اپنا موقف پيش کيا تھا تاہم جج کے مطابق عدالت ميں جمع کرائی گئی تحريری شکايت جلد بازی ميں ترتيب دی گئی تھی اور اس ميں کئی مقامات پر کمی بيشی تھی۔ دريں اثناء ٹرمپ نےکہا تھا کہ اگر اليکٹورل کالج نے جو بائيڈن کے حق ميں فيصلہ ديا اور ان کی فتح کی تصدیق کی، تو وہ وائٹ ہاؤس چھوڑ ديں گے۔