افریقی مسلم ملک تنزانیہ کے تجارتی وفد کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو اور سیکرٹری سے ملاقات ، تجارت پر گفتگو

پاکستان میں ٹیکسٹائل پھل و سبزی اسٹیل، سرجیکل آلات، سیمنٹ، تعمیراتی اور انجینئرنگ سامان میں خاص طور پر دلچسپی کا اظہار

ہفتہ 28 نومبر 2020 14:13

افریقی مسلم ملک تنزانیہ کے تجارتی وفد کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) افریقی مسلم ملک تنزانیہ کے تجارتی وفد نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو اور سیکرٹری سے ملاقات کی جس میں تجارت کے حو الے سے گفتگو کی گئی ۔وفد کی سربراہی تنزانیہ چیمبر آف کامرس کے صدر پال کوئی کر رہے تھے۔وفد نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو اور سیکرٹری سے ملاقات کی ۔

پال کوئی کو بتایا گیا کہ وزارت تجارت نے لک افریقہ پالیسی 2017 مرتب کی جس پر عملدرآمد جاری ہے اس سلسلے میں جنوری 2020 میں کینیا میں پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس منعقد کی گئی ،تنزانیہ وزارت تجارت کی لک افریقہ پالیسی کے تحت دس مرکوز ممالک میں شامل ہے ۔وفد نے پاکستان میں ٹیکسٹائل پھل و سبزی اسٹیل، سرجیکل آلات، سیمنٹ، تعمیراتی اور انجینئرنگ سامان میں خاص طور پر دلچسپی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وفد کے سربراہ نے پاکستان کی لک افریقہ پالیسی کو سراہا۔ پال کوئی نے کہاکہ لک افریقہ پالیسی سے پاکستان اور افریقہ کے درمیان تعلقات مضبوط ہونگے۔وفد کو بتایا گیا کہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے پاکستان جلد ہی تنزانیہ میں اپنا کمرشل سیکشن کھولے گا ،وفد اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرے گا ،وفد سوموار کے روز مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے بھی ملاقات کریگا۔