راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاںجاری،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:21

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاںجاری،05ملزمان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوںمیں 05ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عدیل اورنعمان کو گرفتار کر کی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم دانش کو گرفتار کر کی01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ او نصیر آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وقار کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ ا وکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مجیب الرحمن کو گرفتا رکر کی01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پر ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :