آل کراچی یوگا اسپورٹس چمپئن شپ کل منعقد ہوگا

ہفتہ نومبر 16:41

آل کراچی یوگا اسپورٹس چمپئن شپ کل منعقد ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام "آل کراچی یوگا اسپورٹس کوہ نور رسک چمپئن شپ 2020ء "کل مورخہ 29نومبر2020بروز اتوار شام 4بجے واحد اسپورٹس اسٹیڈیم کورنگی پر منعقد ہوگا ۔جس میں کراچی کے 6اضلاع سے تعلق رکھنے والے یوگا کھلاڑی حصہ لیں گے ۔لیاری کے یوگا کھلاڑی بھی اپنے شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے ترجمان محمد ارشد نے کہا کہ چمپئن شپ میں کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیات شرکت کرینگے چمپئن شپ کے حوالے سے واحد اسپورٹس اسٹیڈیم کورنگی پر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیںہیں ۔کراچی کے تمام اضلاع میں چمپئن شپ مقابلے کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کراچی یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے زیر انگرانی اختتام پذیر ہوگئے ۔محمد ارشد نے بتا یا کہ چمپئن شپ کے دوران COVIDکے حوالے سے حکومتی SOP,sپر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا اور مقابلے سورج کی روشنی میں ہی منعقد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :