دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ نومبر 17:04

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتِ حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 27700کیوسک اور اخرج 75000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 11800کیوسک اور اخراج11800کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد9400کیوسک اور اخراج22000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد7200کیوسک اور اخراج2000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد98800کیوسک اور اخراج91600کیوسک،چشمہ آمد90400کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد61100کیوسک اور اخراج48100کیوسک، پنجند آمد14400کیوسک، اور اخراج 5100کیوسک، گدو آمد 49600کیوسک اور اخراج 41400کیوسک، سکھر آمد38900کیوسک اور اخراج11500کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد8500 کیوسک اور اخراج 1600کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1487.66فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.782 ملین ایکڑ فٹ ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1185.25فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.464 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.150 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔