دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر نومبر 12:07

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 24800کیوسک اور اخرج75000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 11000 کیوسک اور اخراج 11000 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد7000 کیوسک اور اخراج35000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد98800کیوسک اور اخراج0 9140کیوسک،چشمہ آمد86400کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد61100کیوسک اور اخراج 48300 کیوسک، پنجند آمد13100 کیوسک اور اخراج 4100کیوسک، گدو آمد 49600کیوسک اور اخراج 41400کیوسک، سکھر آمد38900کیوسک اور اخراج11500 کیوسک جبکہ کوٹری:آمد8500کیوسک اور اخراج 1600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1483.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.585 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1183.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.384 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 647.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.190 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔