رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ، مہم 30نومبر سے 4 دسمبر تک ہوگی

حکومت پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان کی گفتگو

پیر 30 نومبر 2020 13:30

رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ، مہم 30نومبر سے 4 دسمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا جو مہم 30نومبر سے 4 دسمبر تک ہوگی۔ پولیوپروگرام کے مطابق ہدف 39 ملین سے زیادہ بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے ہیں،2 لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق حکومت پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق والدین اپنے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ فیصل سلطان نے کہاکہ مشترکہ کوششوں سے صحت مند اور پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کرسکتے ہیں، پولیو ورکرز کورونا کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائیں گے۔پولیو پروگرام کے مطابق ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، کامیاب پولیو مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔