بھارت میں پاکستان سے متعلق جھوٹ بولا جاتا ہے
ہمیں یہاں آنے سے پہلے ڈرایا گیا کہ جو پاکستان جاتا ہے واپس نہیں آتا۔ پاکستان آئے سکھ یاتری کا بیان وائرل
سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2020 15:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہاں آنے پر پاکستانی عوام اور حکومت نے جتنا پیار ہمیں دیا اس نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔
یہاں آکر عوام، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جتنی محبت ، پیار اور مہمان نواز ی ہمیں ملی ، اُس نے ہمارے دل موہ لیے ہیں۔ ہم یہاں سوتے ہیں لیکن پاکستانی فورسز جو ہماری حفاظت پر معمور ہیں وہ رات بھر جاگتی ہیں۔ آپ ان کو ڈیوٹی کرتے ہوئے نہیں دیکھتے لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ وہ نیند کی ایک جھپکی بھی نہیں لیتے ۔ انہیں ایسی ڈیوٹی دی گئی ہے کہ مہمانوں پر کوئی مصیبت نہ آن پڑے۔ ہم اس پراتنے خوش ہوئے کہ ہم جان گئے بھارت میں پاکستان سے متعلق جھوٹ بولا جاتا ہے۔ سکھ یاتری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان بالکل بھی ویسا نہیں جیسا ہمیں بتایا جاتا ہے، ہم دعا کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کا جوٹھا ہم کھالیں اورجتنا پیار اور شیرینی پاکستانی زبان سے ٹپکتی ہے وہ ہماری زبان سے بھی ٹپکنے لگے۔ سکھ یاتری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھارت پر تنقید کے تابڑ توڑ حملے کئے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری کے اس بیان نے پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈے کو تار تار کر دیا ہے۔ پاکستان آنے والا ہر انسان یہی کہتا ہے کہ پاکستان میں کوئی ڈر خوف نہیں ہے اور یہ کہ پاکستانی عوام ملنسار اور ایک اچھی مہمان نواز ہے، ایسی ویڈیو پراپیگنڈہ کرنے والے بھارت کے منہ پر ایک تھپڑ کی حیثیت رکھتے ہیں کہ اُن کے اپنے شہری ہی پاکستان آ کر ان کے پراپیگنڈہ کو بے نقاب کر رہے ہیں اور انہیں جُھٹلا رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.