
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں صوبے میں پانچ روزہ مہم کا باقاعدہ اجراء کر دیا
پانچ سال سے کم عمر کے 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،صوبہ بھر میں کل 28 ہزار 681 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 25 ہزار 579 موبائل ٹیمیں، ایک ہزار 868 فکسڈ ٹیمیں، ایک ہزار 104 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 130 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، محمود خان
پیر 30 نومبر 2020 22:59

(جاری ہے)
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں بہت جلد اس صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔
پانچ روزہ اس مہم کے حوالے سے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ گذشتہ سال اس وقت کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے صوبے میں پولیو کے کافی نئے کیسز سامنے آئے تھے، صوبائی حکومت اور شراکت دار اداروں کی سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں اس سال ان پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ صوبے اور ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کو ایک قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی آنے والی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانا اور انہیں ایک محفوظ مستقبل دینا حکومت سمیت سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے جس کے لئے علماء ، سیاسی رہنماؤں، اساتذہ، والدین اور میڈیا سمیت سب کو حکومتی کوششوں کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے میں میڈیا اور علماء کا بہت اچھا کردار رہا ہے میں امید کرتا ہوں کہ میڈیا اور علماء اپنا یہ اہم کردار آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام والدین سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے محکمہ صحت، عالمی ادارہ صحت اور دیگر شراکت دار اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقوں نے اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار اسی طرح ادا کرتے رہے تو بہت جلد اس صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے قابض افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کردیا
-
عطا تارڑ نے کہا ہم دیکھتے ہیں سہیل آفریدی کیسے وزیر اعلٰی بنتا ہے
-
سونے کی قیمت کو پَر لگ گئے، آج پھر 5 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت آبادی میں اضافے پر قابو پانے سے متعلق قائم کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
-
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے رومانیہ کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی کی ملاقات
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.