حکومت کیخلا ف اپوز یشن کی شو بازیاں فلا پ ہو چکی ہیں ‘ تر جمان پنجاب حکومت

ملتان میں اپوز یشن جماعتو ں کی لیڈر شپ نے قانو ن کی حکمرانی کو للکار کر اپنی حب الوطنی پر سوال اٹھا دیا

منگل 1 دسمبر 2020 12:35

حکومت کیخلا ف اپوز یشن کی شو بازیاں فلا پ ہو چکی ہیں ‘ تر جمان پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ حکومت کیخلا ف اپوز یشن کی شو بازیاں فلا پ ہو چکی ہیں،ملتان میں اپوز یشن جماعتو ں کی لیڈر شپ نے قانو ن کی حکمرانی کو للکار کر اپنی حب الوطنی پر سوال اٹھا دیا،پی ڈی ایم کی لیڈرحکومت د شمنی کی آ ڑ میں عوام د شمنی کا بدتر ین مظاہرہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملتان میں ر یا ستی ر ٹ کو چیلنج کرنے والو ں کیخلا ف قانون ضرور حرکت میں آ ئے گا۔ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے اقتدامات کررہی ہے جبکہ اپوز یشن اپنی چوری چھپانے کیلئے سینہ زروی آزما رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتو ں کی لیڈر شپ کو اگرآ ج این آ راومل جائے تو سب ایک دوسرے کے خلا ف میدان میں نکل آ ئیں گے۔ انہو ں نے کہ کر پشن اورخاندانو ں کو بچانے کیلئے اپوز یشن کا ٹرک کبھی منز ل تک نہیں پہنچ سکتا۔پی ڈی ایم کی لیڈر شپ نوازشر یف اور آ صف زرداری خاندان سے ملکی دو لت واپس کرنے کی جلسوں میں با ت کر کے عوام کی ترجمانی کر یں۔