بابا گورو نانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئی602 سکھ یاتری واہگہ کے راستے واپس روانہ

منگل 1 دسمبر 2020 16:46

بابا گورو نانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئی602 ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) بابا گورو نانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئی602 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہوگئے، سکھ یاتروں نے واپسی کے موقع پر واہگہ بارڈر پرپاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار کیا اورپاکستان زندہ باد ،عمران خان زندہ باد سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمدکی جانب سے بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر نے یاتریوں کو خصوصی تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کر کے الوداع کیا۔سکھ پارٹی لیڈر سردار امرجیت سنگھ نے واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بہت عزت دی گئی، ٹرسٹ بورڈ چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم نے ہماری بہت خدمت کی ،ہمیں بہترین اور آرام دہ ٹرانسپورٹ سمیت سکیورٹی و میڈیکل اور رہائش کی مکمل سہولیات دی گئیں جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :