ترک صدر کا ہفتے کے 2 دن مکمل لاک ڈائون کا اعلان

ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، رجب طیب ایردوان

منگل 1 دسمبر 2020 16:57

ترک صدر کا ہفتے کے 2 دن مکمل لاک ڈائون کا اعلان
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ترکی نے عالمی وباء کورونا کیسز پر قابو پانے کیلئے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے ہفتے کے دو دن مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران نئے کیسز اور اموات میں اضافے کے بعد ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈائون کیا جائے گا۔ترک صدر نے کہا کہ پورے ہفتے کے آخر میں جمعہ کی شام 9 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، ترکی نے کورونا کی پانچ کروڑ ویکسین بھی خریدی ہیں جو رواں ماہ سے شہریوں کو فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :